1

ہانیہ عامر نے کاسمیٹک سرجری اور بوٹوکس کروا رکھا ہے؟ اداکارہ کھل کر بول پڑیں

پاکستان کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ 

انسٹاگرام پر 19.2 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی ہانیہ عامر نے حال ہی میں لکس اسٹائل ایوارڈز میں ہانیہ عامر کی شرکت اور ان کا نیا لک سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

ایوارڈ شو کے بعد ہانیہ نے اپنے LSA لک کی ایک خوبصورت ریل انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ پراعتماد انداز میں پوز دیتی اور گانے کے ساتھ ہم آواز ہوتی دکھائی دیں۔

ہانیہ کی ویڈیو پر مداحوں نے خوب محبت لٹائی۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ فوٹو شاپ کی ہوئی لگ رہی ہیں جس پر ہانیہ عامر نے دوٹوک انداز میں جواب دیا، ’’سرجری، بوٹوکس‘‘ اور ساتھ ہی اسے اپنا نیا پسندیدہ مذاق قرار دیا۔

ان کے اس بے باک جواب کو مداحوں نے خوب سراہا، کئی صارفین نے کہا کہ ہانیہ تنقید کو نہایت مثبت انداز میں ہینڈل کرنا جانتی ہیں۔

اس کے علاوہ ہانیہ عامر کے LSA لک کو بھی بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ مداحوں اور شوبز شخصیات نے ان کے دلکش انداز، پرفیکٹ میک اپ اور اعتماد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان سے نظریں ہٹانا مشکل ہو گیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں