3

سڈنی بیچ فائرنگ: زخمی حملہ آور نوید اکرم پر 50 الزامات، دہشت گردی کی فرد جرم

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مشہور بونڈی بیچ پر ہوئے وحشیانہ فائرنگ حملے کے زخمی حملہ آور پر آسٹریلین پولیس نے دہشت گردی سمیت 50 الزامات کے تحت فرد جرم عائد کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق تین روز قبل بونڈی ساحل پر دو مسلح افراد نے عوام پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے۔

حملے کے دوران ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ساجد اکرم کے نام سے ہوئی، جو بھارتی شہر حیدرآباد کا رہائشی تھا۔ جبکہ اس کا بیٹا نوید اکرم، جو آسٹریلین شہریت کا حامل ہے، بھی واقعے میں ملوث تھا اور زخمی حالت میں پولیس کے قبضے میں ہے۔

ساجد اکرم 1998 میں اسٹوڈنٹ ویزے پر آسٹریلیا گیا تھا، جبکہ نوید اکرم اسی ملک میں پیدا ہوا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں