مختلف مثبت عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔
نومبر میں آئی ٹی برآمدات 14فیصد اضافے سے 356ملین ڈالر پر آنے، درآمدات میں کمی کے رجحان اور روس کے ساتھ تیل توانائی کی تجارت وسرمایہ کاری بڑھانے کی اطلاعات کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو 61ویں دن بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔
پی آئی اے کے 100فیصد حصص کی فروخت کرنے کے حکومتی فیصلے، خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے رجحان اور اگلی ششماہی میں فارن انفلوز مزید بڑھنے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 25پیسے کی کمی سے 280روپے 05پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔
لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 04پیسے کی کمی سے 280روپے 27پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 05پیسے کی کمی سے 281روپے 30پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
Source link















