3

سونے کی قیمت میں ایک بار بھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟



عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 312ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار 700روپے کے اضافے سے 4لاکھ 53ہزار 562روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2ہزار 315روپے کے اضافے سے 3لاکھ 88ہزار 856روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 290روپے کے اضافے سے 6ہزار 822روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 248روپے کے اضافے سے 5ہزار 848روپے کی سطح پر آگئی۔



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں