وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بُنیان مرصوص میں بھارت کو ایسا سبق سکھایا ہے کہ مودی اُسے کبھی نہیں بھول سکے گا۔
ہری پور میں پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان کبھی شکست کو بھول نہیں سکتا، اللہ کی رحمت اور قوم کی دعاؤں سے جنگ میں پاکستان کو فتح ملی۔
انہوں نے کہا کہ جنگ میں مودی کو وہ سبق سکھایا جو وہ یاد رکھے گا اور کبھی نہیں بھول سکے گا، اس جنگ میں فتح کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی عزت بڑھی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پورا ہندوستان پاکستان کے ہاتھوں ملنے والی شکست چاہتے ہوئے بھی نہیں بھول سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کا مذاق اڑانے والوں کیلیے دنیا میں تو کوئی جگہ نہیں اور اللہ بھی اُن سے حساب لے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی جادو ٹونے سے نہیں اتحاد سے ممکن ہے اور اب وقت ہے کہ پوری قوم متحد ہوکر چلینجز کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہوجائے۔
شہباز شریف نے الیکشن جیتنے پر ن لیگ کے امیدوار کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ کیپٹن صفدر نے بہت محنت کی جس پر وہ بھی مبارک باد کے مستحق ہیں۔ وزیراعظم نے آئی جی خیبرپختونخوا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ جانفشانی سے کام کررہے ہیں۔
شہباز شریف ہری پور میں دانش اسکول کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہاں بھی پنجاب جیسا ماڈل اپناتے ہوئے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے علیحدہ کیمپس بنائے جائیں گے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم نے پلاٹ کے معاملے پر کہا کہ پلاٹ میرٹ پر ملیں گے، ایک کمیٹی بنے گی اور جائز، قانون و انصاف کو پورا کرے گی۔ وزیراعظم نے ہری پور میں 28 کلومیٹر طویل پُل بنانے کا اعلان بھی کیا۔
Source link















