1

کراچی، حسن اسکوائر کے قریب ٹریفک حادثہ، ایک نوجوان جاں بحق، ایک زخمی


کراچی:

شہر قائد کے علاقے حسن اسکوائر میں سلمان ٹیرس کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے اور زخمی نوجوان کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والے کی شناخت 25 سالہ حسین جبکہ زخمی کی شناخت 19 سالہ نعمان کے نام سے کی گئی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں