چین میں ایک نیبرہوڈ کمیٹی کے اپنے ساتھیوں کو کام سے چھٹی کرنے میں مدد دینے کے لیے ان کے چہرے کا ماسک پہن کر فیشل ریکاگنیشن مشین کو چکما دینے ملازمین پکڑے گئے۔
چین کے مقامی میڈیا کے مطابق مشرقی چین کے ایک شہر وینژو شہر میں ادارے کے سیکریٹری نے بتایا کہ ادارے میں کچھ لوگوں کا ایک گروہ اپنے چہرے کے ماسک کا استعمال کرتے ہوئے کام سے چھٹی کر رہے ہیں۔ گروپ کے کوئی ایک یا دو افراد کام پر جاتے ہیں اور پورے گروپ کی حاضری لگاتے ہیں۔
یہ بات معلوم نہیں کہ اس دھوکا دہی میں کتنے ممبران ملوث ہیں یا چہروں کے ان ماسک سے وہ کس طرح فیشل ریکاگنیشن سافٹ ویئر کو دھوکا دیتے ہیں۔
تاہم، ان کے اس طریقہ کار کی نشان دہی فیشل اسکینر کے اوپر لگے سی سی ٹی وی کیمرا سے کی گئی۔
یہ کمیٹیاں چین میں انتظامی حکمرانی کی سب سے نچلی سطح ہیں۔ ان کے ارکان سرکاری ملازمین نہیں ہوتے اور انہیں تنخواہیں نہیں ملتیں، مگر وہ کچھ الاؤنسز ضرور وصول کرتے ہیں، اس لیے جو ملزمان تھے وہ غیر قانونی طور پر کچھ نہ کچھ معاوضہ حاصل کر رہے تھے۔
Source link















