کراچی کے جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پرمسافروں کی برق رفتارامیگریشن کے لیے ای گیٹس نصب کرنے کے لیےجگہ کا تعین کرلیا ۔
ذرائع کےمطابق ملک کے 3 بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر مسافروں کی تیز ترین امیگریشن منصوبے ای گیٹس کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
منصوبے کے تحت ابتدائی طورکراچی، اسلام آباد اور لاہورانٹرنیشنل ائیرپورٹس پر ای۔گیٹس نصب ہونگے۔
ذرائع کے مطابق ملکی ہوائی اڈوں پر ای گیٹس منصوبے پر ایف آئی اے، ائیرپورٹس اتھارٹی اور نادرا مل کر کام کر رہے ہیں۔ای گیٹس نصب ہونے سے مسافروں کا امیگریشن میں وقت بچے گا۔
ذرائع کے مطابق کراچی ائیرپورٹ جگہ کا تعین کرلیا گیا ہے جس پر جلد کام شروع ہوگا، ای گیٹس ایف آئی اے ڈیپارچراورآرئیول کاونٹرز پرنصب ہونگے۔
Source link















