2

بی بی ایل: بابر اعظم مسلسل دوسرے میچ میں ناکام، مداح مایوس

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم آسٹریلوی بگ بیش لیگ کے اپنے ابتدائی دونوں میچز میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

سڈنی میں کھیلے جارہے میچ میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنے والے بابر اعظم 9 رنز بناکر لیوک ووڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

بابر اعظم نے اس اننگز کے دوران ایک چوکا بھی لگایا جو ان کا بی بی ایل میں پہلا چوکا تھا۔

اس سے قبل بابر اعظم پہلے میچ میں 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔

بابر اعظم کی ناقص فارم نے ان کے مداحوں کو بھی تقسیم کردیا ہے۔

بعض مداح بابر کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کررہے ہیں تو بعض ان کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

 

واضح رہے کہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں