1

خاتون کے نقاب کھینچنے کا واقعہ، سابق بھارتی کپتان اظہرالدین بھی خاموش نہ رہ سکے

سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر سخت تنقید کی ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تلنگانہ ریاست کے اقلیتی بہبود کے وزیر و سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد اظہرالدین نے کہا کہ یہ بہت بری بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ خاتون کی بے حرمتی ہے اور ایک دم جاہلانہ اقدام ہے۔

محمد اظہرالدین کا کہنا تھا کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں اس واقعے کی مذمت کرسکوں، بطور وزیر اعلیٰ انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

اظہرالدین نے نتیش کمار کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ دو روز بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کو سلب کرنے کی مودی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ایک مسلم خاتون ڈاکٹر کا حجاب کھینچ لیا تھا۔

نتیش کمار کے اس عمل پر بھارت سمیت دنیا بھر سے شدید ردعمل آیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں