پاکستان کو جنوری 2026 میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی تیاری کے لیے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔
تاہم پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل بابر اعظم، شاہین آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف سمیت بعض کھلاڑی ان دنوں بی بی ایل میں کھیل رہے ہیں۔
ایسے میں کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کا مکمل سیزن کھیلنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
ٹوڈ گرین برگ نے بی بی ایل میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں اور دورہ پاکستان پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ بی بی ایل میں جن کھلاڑیوں کے معاہدے ہوئے ہیں وہ پورا سیزن کھیلیں گے۔
Cricket Australia has been given assurances that the Pakistan players in the BBL will play the entire competition despite a scheduled T20I tour of Sri Lanka in January.
CA has also sent a party to Pakistan to finalise plans for a tour prior to the T20 World Cup…
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 17, 2025
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تاریخوں کا اعلان بعد میں ہوگا۔















