1

یو اے ای کے سفارت خانے کے فٹ بال گراؤنڈ میں رمضان فٹبال ٹورنامنٹ  کا آغاز



متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے فٹ بال گراؤنڈ میں رمضان فٹ بال ٹورنامنٹ 2026ء کا آغاز ہو گیا۔

پاکستان میں متعین متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد الزعابی اسلام سفارتکاروں، حکام اور تماشائیوں کے ایک بڑے اجتماع کی موجودگی میں آغاز ہوا۔ افتتاحی تقریب میں کویت کے سفیر، لبنان کے سفیر، زمبابوے کے سفیر، ریاست ہائے متحدہ امریکا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن، پاکستانی حکومت کے سینئر عہدیداران، سفارتی برادری کے ارکان اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔

یہ سالانہ ٹورنامنٹ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران کھیلوں کی روح، ثقافتی تبادلے اور کمیونٹی کی شمولیت کو فروغ دینے کا ہدف رکھتا ہے۔متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد الزعابی کا کہنا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں ماہ  صیام کی برکتوں کے ساتھ جسمانی صحت بھی بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے سفارت خانے میں فٹ بال کے میچز کا انعقاد کیا جاتا ہے، اس میگا ایونٹ میں مخلتف سفارت خانوں کی فٹ بال کی ٹیمیں شرکت کرتی ہیں جو کہ دوستی کی علامت ہے۔



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں