55

زندہ فٹبالر کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی، فٹبال کلب کی معذرت

بلغاریہ کے ایک فٹبال کلب نے سابق زندہ فٹبالر کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی کرنے پر معذرت کرلی۔

جنوبی بلغاریہ کے علاقے کردزالی کا فٹبال کلب اردا کردزالی جو ملک کی ٹاپ ڈویژن میں کھیلتی ہے نے لیفسکی سوفیا کے خلاف میچ سے قبل پیٹکو گینچیف کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی کی۔

دونوں ٹیموں نے میچ شروع ہونے سے قبل میدان کے بیچ میں جمع ہو کر سر جھکا کر سابق فٹبالر کی یاد میں خاموشی کی۔

لیکن میچ ختم ہونے سے قبل اردا نے اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ میں کہا کہ انہیں پیٹکو گینچیف کی موت کے متعلق غلط معلومات موصول ہوئی۔

کلب کا کہنا تھا کہ فٹبال کلب کی منیجمنٹ پیٹکو گینچیف کی موت کے متعلق غلط معلومات ملنے پر ان سے اور ان کے رشتہ داروں سے معذرت خواہ ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں