28

اسلامی نظریاتی کونسل نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیرشرعی قرار دیدیا

اسلامی نظریاتی کونسل نے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے کے نتیجے میں پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر شرعی قرار دیدیا۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ نکاح سے قبل زوجین کے تھیلسیمیا یا دیگر کسی متعدی مرض کے ٹیسٹ کروانے کو اختیاری طورپر نکاح نامہ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے، البتہ  شرعاً نکاح کرنا فریقین کی مرضی پر منحصر ہوگا۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے کا کہنا ہے کہ اسلامی اصطلاحات جیسے صلاة،آیت،مسجد وغیرہ کی انگلش ٹرانسلیشن کے بجائے اصل عربی الفاظ ہی استعمال کئے جائیں،  بجلی چوری روکنے کے لیے اہل علم و فکر آواز بلند کریں۔

کونسل کا کہنا تھا کہ نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو کنٹریبیوٹری پینشن فنڈ کا پابند کیا جاسکتا ہے، پرانے ملازمین کو مجبور نہیں کیا جاسکتا، اس فنڈ کو سودی نظام سے مکمل طور پر الگ کیا جائے،  ایسا عدالتی فیصلہ جو یہ حق دے، شریعت کی نظر میں درست نہیں ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے انسانی دودھ بینک کے معاملے کو آئندہ اجلاس کے لیے موخر کردیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں