15

66 سال عمر کی خاتون نے 10ویں بچے کو جنم دے دیا

جرمنی میں ایک خاتون نے حال ہی میں 66 سال کی عمر میں 10ویں بچے کو جنم دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق خاتون نے 66 سال کی عمر میں ان-وائرو فرٹیلائزیشن کے استعمال کے بغیر قدرتی طور پر بچے کو جنم دیا ہے۔

خاتون کی شناخت الیگزینڈرا ہلڈیبرانڈ کے نام سے ہوئی ہے جنہوں نے 19 مارچ کو چیریٹ اسپتال میں سیزیرین سیکشن کے ذریعے فلپ نامی بچے کو جنم دیا۔

بچہ صحت مند 7 پاؤنڈ اور 13 اونس وزن کے ساتھ پیدا ہوا۔

خاتون الیگزینڈرا جو برلن میں چیک پوائنٹ چارلی میں وال میوزیم کی مالک ہیں اور اس کا انتظام کرتی ہیں، ان کا پہلا بچہ 70 کی دہائی کے اواخر میں پیدا ہوا تھا، اس کے بعد 50 سال کی ہونے کے بعد آٹھ بچے پیدا ہوئے، جو تمام سی سیکشن کے ذریعے پیدا ہوئے۔

خاتون نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ایک بڑا خاندان نہ صرف ایک شاندار چیز ہے بلکہ سب سے بڑھ کر یہ کہ بچوں کی صحیح پرورش کے لیے ضروری ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں