15

اسلام آباد: دوپٹے سے پھندا لگا کر بیوی کو قتل کرکے لاش پیٹی میں چھپانے والا ملزم  گرفتار 

اسلام آباد میں دوپٹے سے پھندا لگا کر بیوی کو  قتل کرکے لاش پیٹی میں چھپانے والا ملزم  گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد تھانہ بہارہ کہو اور ہومی سائیڈ یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے بیوی کو دوپٹہ کا پھندا دیکر قتل کرکے لاش پیٹی میں چھپانے والے ملزم  کو گرفتار  کرلیا۔ 

بیان کے مطابق پولیس نے قتل میں ملوث ملزم اخلاق  کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا، ملزم نے 28 مارچ  2025کو تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں مقتولہ کو دوپٹے کا پھندہ دیکر قتل کر کے نعش گھر کے اندر پیٹی میں چھپا دی تھی۔

ڈی آئی جی اسلام آباد نے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔

پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم ( شوہر )  کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کی روشنی  میں چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں