9

لڑکی کی گلاکٹی لاش؛ قتل سے پہلے 5 افراد نے اجتماعی زیادتی کی


لاہور:

لڑکی کی گلا کٹی لاش ملنے کے معاملے میں افسوسناک انکشاف ہوا ہے کہ اس کے قتل سے پہلے 5 افراد نے اجتماعی زیادتی کی تھی۔
 

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں قبرستان سے گلا کٹی لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق گلا کاٹ کر قتل کی جانے والی لڑکی کے ساتھ پہلے گینگ ریپ کیا گیا ۔

قتل کی گئی لڑکی بسی موڑ باغبانپورہ کی رہائشی اور منشیات کی عادی تھی، جسے 5 افراد نے اغوا کرکے  زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں فیضان،فیاض،شان، علی عرف بھولا اور علی رضا شامل ہیں ۔ ایس ایچ او کے مطابق  قبرستان سے ملنے والی لڑکی کی لاش کی شناخت نگینہ کے نام سے ہوئی تھی۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات میں ملوث تمام ملزمان  کے خلاف مضبوط چالان مرتب کرکے سخت سزا دلوائی جائے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں