19

پیپلزپارٹی والے متنازع نہری منصوبے پر صدر مملکت سے سوال کریں تو بہتر ہوگا، اعظمیٰ بخاری


لاہور:

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے متنازع نہری منصوبے پر پی پی رہنما کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی والے اس حوالے سے صدر پاکستان سے سوال پوچھ لیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے چوہدری منظور کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ والے کہتے ہمارا پانی ہے آپ کہتے یہ پنجاب کا پانی ہے، پیپلزپارٹی پہلے آپس میں طے کرلے یہ کس کا پانی ہے۔

انہوں نے چوہدری منظور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پنجاب میں رہ کر پنجاب کی لڑائی نہیں لڑ سکتے؟
ہمیشہ نہروں پر سیاست کرنا سندھ کا کام رہا ہے لیکن یہاں یہ نہیں ہوتا، کسانوں کے ساتھ کھڑے ہونے سے پہلے چیک کرلیں کسان آپکے ساتھ کھڑے ہیں یا نہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب نہ کسی کا حق چھینتا ہے نہ کسی کو اپنا حق کھانے دیتا ہے کیونکہ پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائی کا کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متنازع کینال منصوبے پر تنقید اور وزیراعلی پنجاب سے سوال کرنے کی بجائے صدر پاکستان سے پوچھ لیں تو بہتر ہوگا۔ پیپلزپارٹی گھر کی لڑائی میڈیا پر لڑنے کی کوشش نہ کرے۔
 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں