14

بجلی مزید 1.71 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت


اسلام آ باد:

ملک میں بجلی کی قیمت میں مزید کمی کے لیے حکومت کی درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں باقاعدہ سماعت کا آغاز ہو گیا۔
 

نیپرا کے چیئرمین وسیم مختار کی سربراہی میں ہونے والی سماعت میں بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت کی جا رہی ہے۔پاور ڈویژن کے حکام کے مطابق حکومت نے یہ درخواست کابینہ سے منظوری کے بعد نیپرا میں جمع کرائی ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کے الیکٹرک سمیت بجلی تقسیم کار تمام کمپنیوں پر اس کمی کا یکساں اطلاق کیا جائے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں یہ ممکنہ کمی ٹیرف سبسڈی میں اضافے کے ذریعے کی جائے گی، تاکہ صارفین کو براہِ راست ریلیف مل سکے، تاہم پاور ڈویژن حکام نے واضح کیا کہ یہ کمی صرف عام صارفین کے لیے ہوگی اور لائف لائن  یعنی کم ترین بجلی استعمال کرنے والے کم آمدنی والے صارفین کو اس کا کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔

نیپرا کی سماعت میں حکومت کی درخواست پر فریقین کا مؤقف سنے جانے کے بعد بجلی کی قیمت میں 1.71 روپے فی یونٹ کی کمی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا تھا، جس کا اطلاق ملک بھر کے تمام صارفین  کو ہوگا۔ اسی طرح صنعتوں کے لیے بجلی بجلی کی قیمت میں بڑی کمپنی کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاور ڈویژن حکام کے مطابق 3 ماہ کے لیے صارفین کو بلز میں ریلیف ملے گا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے سے 58 ارب کی بچت ہوگی۔ 3ماہ میں اس کا ریلیف ٹیرف میں فرق ختم کرکے صارفین کو دیں گے۔

حکام نے نیپرا سماعت میں بتایا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں  12ارب 5 آئی پی پیز کے معاہدوں کی بچت کے شامل ہیں۔ سرکلر ڈیٹ کے معاملے پر بینکوں سے بات چیت جاری ہے، جسے جلد فائنل کرلیا جائے گا۔ آئی پی پیز سے بچت کا سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ہی ریلیف ملے گا۔

نیپرا سماعت میں پاور ڈویژن حکام نے بتایا کہ ٹیرف میں فرق کو کم کرنے کے لیے وفاقی حکومت 266ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔ مزید ٹیرف میں فرق کی سبسڈی شامل کرکے رقم 324ارب روپے تک پہنچ جائے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں