10

مارک چیپ مین پاکستان کیخلاف تیسرے ون ڈے سے بھی باہر

نیوزی لینڈ کے بیٹر مارک چیپ مین پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے سے بھی باہر ہوگئے۔  

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق چیپ مین کو ہمسٹرنگ انجری کے باعث سیریز کے آخری میچ میں شامل نہیں کیا جا رہا۔

چیپ مین کی انجری کا جائزہ ٹریننگ سیشن کے دوران لیا گیا لیکن وہ فٹ قرار نہیں دیے گئے، جس کے باعث ٹم سیفرٹ کو اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔  

واضح رہے کہ مارک چیپ مین کو پہلے ون ڈے کے دوران ہمسٹرنگ انجری ہوئی تھی، جس کے باعث وہ دوسرا میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔

ان کی غیر موجودگی میں ٹم سیفرٹ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا اور اب وہ تیسرے ون ڈے میں بھی ٹیم کے ہمراہ رہیں گے۔

یاد رہے کہ تین میچوں کی سیریز نیوزی لینڈ پہلے ہی 0-2 سے جیت چکا ہے، سیریز کا آخری میچ کل پاکستانی وقت کے مطابق رات 3 بجے بے اوول میں کھیلا جائے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں