امریکا کے ایک گھر میں بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی baby sitter کو اس وقت اپنی زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگا جب اس نے ایک بچے کو یہ دکھانے کی کوشش کی کہ اس کے بستر کے نیچے کوئی “جن” نہیں ہے اور وہاں حقیقت میں ایک اجنبی شخص چھپا ہوا تھا۔
یہ واقعہ صرف چند دن پہلے ریاست کنساس میں پیش آیا جہاں گریٹ بینڈ کے قصبے میں بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی نینی ایک ننھے بچے کو پرسکون کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ بچوں میں سے ایک کا کہنا تھا کہ ان کے بستر کے نیچے ایک “جن” ہے۔
جب نینی بچے کے بستر کے نیچے چیک کرنے کے لیے جھکی تو اس کا سامنا ایک آدمی سے ہوا۔ یہاں تک کہ دونوں کے درمیان مختصر جھگڑا بھی ہوا لیکن آدمی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
نینی نے فوری سیکورٹی حکام کو آگاہ کیا اور ملزم کو جلد ہی گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم کی شناخت 27 سالہ مارٹن ولالوبوس کے نام سے ہوئی ہے جو کبھی اس ہی گھر میں رہتا تھا لیکن اسے اس گھر سے دور رہنے کا عدالتی حکم دیا گیا تھا لیکن اس نے ایسا نہیں کیا۔
اسے 500,000 ڈالر کے بانڈ پر کاؤنٹی جیل میں رکھا گیا ہے اور ملزم پر چوری، بچوں کو خطرے میں ڈالنے، اہلکاروں کی ڈیوٹی میں رکاوٹ پیدا کرنے اور حکم کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں ۔