13

ڈالر اوپن مارکیٹ میں سستا، انٹربینک مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا


کراچی:

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعے کو انٹر بینک مارکیٹ میں 10 پیسے اضافے سے ڈالر کی قدر 280.68 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک پیسے گھٹ کر 281.98 روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدرمیں 88 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں یورو کی قدر 310.45روپے پر جا پہنچی تاہم برطانوی پونڈ 1.29 روپے سستا ہو کر 368.20 روپے کا ہو گیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں