اسلام آباد:
پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد امریکی ٹیرف عائد کرنے کے معاملے پر حکومت نے حکمت عملی طے کرلی، وزیراعظم نے اعلی سطح اسٹیئرنگ کمیٹی اور ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 12 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی کے کنوینئر ہوں گے، امریکا کے ساتھ اضافی ٹیرف کے معاملے پر مذاکرات کیے جائیں گے، سیکرٹری تجارت جواد پال کو ورکنگ گروپ کا کنوینئر مقرر کیا گیا ہے۔
اسٹیئرنگ کمیٹی ٹیرف کے معاملے پر قائم ورکنگ گروپ کی نگرانی کرے گی، 19 رکنی ورکنگ گروپ میں متعلقہ سیکرٹریز، کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔
وزیر خزانہ کل پریس کانفرنس میں تمام تر تفصیلات اور پاکستانی معیشت پر اثرات کے حوالے سے پریس کانفرنس میں تفصیلات پیش کریں گے۔