15

کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، درجہ حرارت میں کتنا اضافہ ہوگا؟


کراچی:

شہر قائد میں گزشتہ چند روز سے گرمی کی شدت برقرار ہے جس کے سبب آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور آج کم سے کم درجہ حرارت 25.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خُشک جبکہ مطلع صاف رہے گا۔

شہر میں آج 10 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی اور جنوب مغربی سمتوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں