47

اینٹی ڈپریسنٹس ادویات کونسی دل کی خرابی سے موت کا سبب بن سکتی ہیں؟

ماضی کی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اچانک دل کی خرابی سے ہونے والی موت (SCD) دل کی مختلف بیماریوں سے ہونے والی تمام اموات میں سے نصف کی ذمہ دار ہے۔

ایس سی ڈی اس وقت ہوتا ہے جب کسی شخص کا دل اچانک پمپ کرنا بند کر دیتا ہے۔

مزید برآں دل کی بیماری والے لوگ ڈپریشن کے بھی بڑھتے ہوئے خطرے میں ہوتے ہیں اور کچھ مطالعات مزید بتاتے ہیں کہ ڈپریشن ایس سی ڈی کے لیے ایک خطرے کا عنصر ہے۔

تحقیق نے مزید یہ بھی بتایا ہے کہ کچھ اینٹی ڈپریسنٹ ادویات قلبی مسائل کے زیادہ خطرے سے وابستہ ہیں جن میں ایس سی ڈی، فالج اور ایٹریل فبریلیشن شامل ہیں۔

ڈنمارک کے ایک اسپتال کے شعبہ امراض قلب میں ڈاکٹریٹ کی تحقیق کرنے والی جیسمین مجکانووچ نے کہا کہ ذہنی دباؤ جیسے ذہنی امراض کے لیے عام طور پر اینٹی ڈپریسنٹس تجویز کیے جاتے ہیں۔

جیسمین اس نئی تحقیق کی پہلی مصنفہ ہیں جنہیں حال ہی میں یورپی سوسائٹی آف کارڈیالوجی کی سائنسی کانگریس میں پیش کیا گیا ہے جو مزید تصدیق کرتی ہے کہ اینٹی ڈپریسنٹ کا استعمال کسی شخص کے ایس سی ڈی کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔
 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں