20

آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کی افواہیں، دھونی کا واضح بیان سامنے آگیا


کراچی:

بھارت کے اسٹار کرکٹر مہیندرا سنگھ دھونی کا آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کی افواہوں پر واضح بیان سامنے آگیا ہے۔

چنئی سپر کنگز اور دہلی کیپیٹلز کے درمیان میچ کے دوران ایک مرتبہ پھر دھونی کی ریٹائرمنٹ سے متعلق خبریں گردش کرنے لگیں۔

رواں سیزن میں دھونی کی بیٹنگ متاثر کن نظر نہیں آ رہی جس کے باعث شائقین میں انکی ریٹائرمنٹ سے متعلق چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔

دھونی نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران ریٹائرمنٹ سے متعلق افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ابھی تک اپنے مستقبل کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی میری عمر 43 سال ہے اور جولائی میں 44 سال ہو جائے گی، جس کے بعد اگلے سیزن میں شرکت سے متعلق فیصلہ کرنے کے لیے میرے پاس تقریباً 10 ماہ ہوں گے۔

مہیندرا سنگھ دھونی نے واضح کہا کہ کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ میرا جسم کرے گا کہ آیا وہ اس قابل ہوگا یا نہیں۔

واضح رہے کہ ریٹائرمنٹ سے متعلق افواہوں کے باوجود سابق بھارتی کپتان آئی پی ایل میں اپنی فٹنس برقرار رکھے ہوئے ہیں جبکہ بحیثیت وکٹ کیپر اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ البتہ بیٹنگ کے شعبے میں دھونی پہلی جیسی کارکاردگی نہیں دکھا پا رہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں