لاہور:
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف لندن روانگی سے قبل بیلا روس کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف 9 اپریل کو صدر بیلا روس کی خصوصی دعوت پر بیلا روس کا دورہ کریں گے۔
نواز شریف 10 اپریل کو بیلا روس سے لندن روانہ ہو جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بھی 9 اپریل کو بیلا روس کا دورہ کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی 9 اپریل کو بیلا روس کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مریم نواز وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے ہمراہ بیلا روس کے خصوصی دورے پر جائیں گی، مریم نواز شریف بیلا روس کے دورے کے بعد وطن واپس آئیں گی۔