9

سلیم خان نے سلمان سے 6 ماہ تک بات کیوں نہیں کی؟

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کا شمار انڈسٹری کے سب سے مشہور اداکاروں میں ہوتا ہے۔ نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں ان کی بہت بڑی فین فالوونگ ہے۔ حال ہی میں ان کے والد سلیم خان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے سلمان سے چھ ماہ تک بات نہیں کی تھی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشہور فلم رائٹر سلیم خان نے یہ بھی اعتراف کیا کہ سلمان خان ان کی واحد ایسی اولاد ہیں جن کو انہوں نے سب سے زیادہ ڈانٹا۔ 

حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو میں سلیم خان نے اپنے بیٹے سلمان خان کے ساتھ اپنے تعلقات کے ایک مشکل دور کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ایک وقت تھا جب انہوں نے چھ ماہ تک سلمان سے بات نہیں کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی سپر اسٹار نے کوئی ایسا کام کیا جسے وہ پسند نہیں کرتے یا محسوس کرتے کہ اس نے کچھ غلط کیا ہے تو وہ اس سے بات کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔

سلیم خان نے بتایا کہ اس دوران سلمان خان خاموشی سے ان سے بچتے تھے، بعض اوقات بغیر بات چیت کے گھر سے باہر نکل جاتے تھے اور آخر کار، وہ واپس آکر اپنی غلطی کا اعتراف کرتے اور معافی مانگتے تھے۔

سلیم خان نے بتایا کہ جب وہ اپنے تمام بچوں کو ڈانٹتے تھے، تو سلمان کو ان کی ڈانٹ اور غصے کا سب سے زیادہ سامنا کرنا پڑتا تھا کیونکہ وہ سب سے بڑا تھا۔ 

اپنے بچپن کو یاد کرتے ہوئے سلیم خان نے بتایا کہ وہ کس طرح اپنے والد کے قدموں کی آواز سے ہی ڈر کر سیدھے ہوجایا کرتے تھے۔ تاہم انہوں نے اپنے بچوں کے ساتھ بہت دوستانہ انداز اپنایا اور دوستی بنا کر اپنے اور بچوں کے درمیان جڑیں مضبوط کیں۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں