13

عید پر زیادہ چھٹیاں کرنے والا ملازم دکاندار کے بیٹے کے تشدد سے جاں بحق

لاہور کے علاقے مناواں میں عید پر زیادہ چھٹیاں کرنے والے ملازم کو دکاندار کے بیٹے نے بہیمانہ تشدد کر کے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مناواں میں عید پر زیادہ چھٹیاں کرنے پر دکان ملازم پر مالک کے بیٹے نے بہیمانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں عبداللہ نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

مقتول کے والد شہزاد کی مدعیت میں مناواں پولیس نے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ دکان مالک کے بیٹے اصغر نے عبداللہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

والد کے مطابق عبداللہ 9 سال سے دکان پر کام کررہا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کر شعبہ تفتیش کے حوالے کردیا۔

ایس پی کینٹ نے ہدایت کی ہے کہ ملزم کو مضبوط چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے جبکہ انہوں نے والد کو انصاف کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں