15

جاپان میں ایئر ایمبولینس ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک

ٹوکیو: جاپان میں ایک افسوسناک حادثے میں ایئر ایمبولینس ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ ناگا ساکی کے تسوشیما جزیرے سے فکوؤکا شہر جاتے ہوئے پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر میں کل 6 افراد سوار تھے، جن میں سے 3 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

جاپانی کوسٹ گارڈ نے جائے وقوعہ پر فوری ریسکیو آپریشن کیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر ایک طبی مشن پر تھا، تاہم فنی خرابی یا موسم کی خرابی کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں