پاکستان شوبز کی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کو ایف آئی اے میں پیشی کے لئے کال اپ نوٹس جاری کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق نادیہ حسین کو کال اپ نوٹس ان کے اکاونٹ میں شوہر کی جانب سے کروڑوں روپے منتقل ہونے پر جاری کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی جانب سے اداکارہ نادیہ حسین کو 14 اپریل کو دوپہر ڈیڑھ بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کے خلاف اربوں کی مبینہ کرپشن کےالزام میں تحقیقات جاری ہے۔