22

وزیر داخلہ کا انسانی اسمگلرز کے خلاف ملک بھر میں موثر کریک ڈاؤن کا حکم


اسلام آباد:

وزیر داخلہ محسن نقوی نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف ملک بھر میں موثر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے نئے تعینات ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ اور نئے تعینات ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) وقار الدین سید نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا بھی موجود تھے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی جی ایف آئی اے کو غیر قانونی امیگریشن کے خلاف موثر حکمت عملی تیار کرنے کا ٹاسک دیا۔ وزیر داخلہ نے سائبر کرائمز کی روک تھام کے لیے ڈی جی این سی سی آئی اے کو ہدایات بھی دیں۔

محسن نقوی نے انسانی سمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف ملک بھر میں موثر کریک ڈاؤن کا حکم دیا اور کہا کہ انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے چاروں صوبوں میں بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے کیونکہ یہ لوگ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ انسانی اسمگلرز کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ طلال چوہدری نے بھی اس موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملک سے غیر قانونی سپیکٹرم اور منظم جرائم کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔

محسن نقوی نے سائبر سیکیورٹی کو ایک نیا چیلنج قرار دیا اور کہا کہ این سی سی آئی اے کی استعداد کار بڑھائی جائے گی اور افسروں کو تربیت کے لیے بیرون ملک بھیجا جائے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں