پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کیلئے ایکسپریس نیوز نے سابق کپتان یونس خان کی خدمات حاصل کرلیں۔
سابق کپتان اور کرکٹ لیجنڈری کرکٹر یونس خان نے پی ایس ایل کے دوران ایکسپریس نیوز کے ساتھ خصوصی تجزیہ کار کے طور پر ٹورنامنٹ کے دوران میچز پر تبصرے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی سے متعلق اہم نشاندہی کریں گے۔
یونس خان نے ایکسپریس نیوز کے دفتر آکر معاہدے پر دستخط کیے، جہاں ادارے کے اعلیٰ عہدیداروں نے انکا استقبال کیا۔
خیال رہے کہ سابق کپتان ماضی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کیساتھ بطور بیٹنگ کوچ منسلک رہے چکے ہیں جبکہ اسکے علاوہ اپنے بےلاگ رائے کیلئے جانے جاتے ہیں۔
لیجنڈری کرکٹر یونس خان نے 118 ٹیسٹ، 265 ون ڈے اور 25 ٹی20 انٹرنیشنلز میں گرین شرٹس کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کررکھا ہے جس میں انہوں نے مجموعی طور پر 17 ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں۔
شائقین کا ردعمل
دوسری جانب سوشل میڈیا پر یونس خان کی اس نئی ذمہ داری پر شائقین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔