ریاض: سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے حج اور عمرہ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ مقررہ مدت سے زائد قیام کرنے والے زائرین کی اطلاع دینے میں تاخیر نہ کریں، ورنہ انہیں بھاری مالی جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وزارت داخلہ کے مطابق، ان کمپنیوں اور اداروں پر مالی جرمانے عائد کیے جائیں گے جو زائرین کے غیر قانونی قیام کی اطلاع دینے میں تاخیر کریں گے۔
جرمانے کی رقم ایک لاکھ ڈالر تک ہو سکتی ہے، اور یہ جرمانے اس بات پر منحصر ہوں گے کہ کتنے افراد اس ضابطے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
یہ انتباہ حج کے موسم کی تیاریوں کے دوران دیا گیا ہے، جب سعودی حکام مذہبی تقریبات کے دوران ہجوم سے بچاؤ اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے اپنی نگرانی کو مزید سخت کر رہے ہیں۔
اسی دوران، مطارات ہولڈنگ کمپنی نے رپورٹ کیا کہ رمضان کے پہلے دن سے ساتویں شوال تک سعودی عرب کے چار ہوائی اڈوں کے ذریعے 6.8 ملین سے زائد مسافر اور عمرہ زائرین نے سفر کیا۔
ریاض: سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ہفتے کے دوان 17ہزار غیر قانونی تارکین کر گرفتار کر لیا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان…
سعودی عرب میں 2 روز سے محصور پاکستانی عمرہ زائرین کی وطن واپسی کا مسئلہ حل نہ ہوسکا۔ سعودی ائیرلائن کی پروازانتظامی پیچیدگی کے سبب عمرہ زائرین کوسعودی ایئرپورٹ پر چھوڑ آئی تھی۔ وطن واپسی کےمنتظر عمرہ زائرین کی تعداد60 سے زائد ہے۔ مزید پڑھیں: سعودی عرب: حج اور عمرہ سروس…
ریاض: سعودی سینٹرل بینک (SAMA) نے تمام مقامی بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کسٹمرز کے ساتھ رابطے کے لیے واٹس ایپ اور دیگر انسٹنٹ میسجنگ ایپلیکیشنز کا استعمال بند کر دیں۔ سینٹرل بینک نے ان ایپس کو غیر محفوظ اور ناقابل اعتماد قرار دیا ہے اور بینکوں کو…