اسلام آباد:
آئی ایم ایف وفد کل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سے ملاقات کرے گا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں کل صبح 9 بجے ہوگی، ملاقات میں جوڈیشل انفورسمنٹ، کنٹریکٹر لاء انفورسمنٹ پر بات چیت ہوگی۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اپنے اعلامیے میں اس بات کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ آئی ایم ایف وفد اور بار کے صدر میاں رؤف عطا کے درمیان ملاقات ہوگئی جس میں عدالتی کارکردگی، معاہدوں کے نفاذ اور جائیداد کے تحفظ پر گفتگو ہو گی، بار کے صدر نے ملاقات کی دعوت قبول کی ہے، ہم آئی ایم ایف وفد کی معاونت کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف وفد نے قبل ازیں چیف جسٹس پاکستان اور صدر سپریم کورٹ بار سے ملاقات کی تھی اور اس کے بعد وفد نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔