23

امریکا میں غیر قانونی جوئے اور منی لانڈرنگ کا نیٹ ورک پکڑا گیا، پاکستانی نژاد ماسٹر مائنڈ گرفتار

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں جوئے اور منی لانڈرنگ کا ایک بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر ہوسٹن میں 30 سے زائد جوئے کے اڈوں پر چھاپے مارے گئے جو منی لانڈرنگ میں بھی ملوث تھے۔

ان چھاپوں کے دوران 16 افراد کو حراست میں لی گیا تھا جن پر جوئے اور منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت فرد جرم عائد کردی گئی۔

اس کارروائی کے دوران کروڑوں ڈالر نقدی، بینک اکاؤنٹس، قیمتی گاڑیاں، گھڑیاں اور اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔

چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے زائد کی غیر قانونی دولت، پراپرٹیز اور لگژری آئٹمز برآمد ہوئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس نیٹ ورک کا مرکزی کردار، پاکستانی نژاد 61 سالہ نزار علی تھا۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں