30

انگلینڈ کے اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی؛ بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی پر غور

انگلینڈ کے 90 فیصد سے زائد اسکولوں میں 16 سال کی عمر تک کے بچوں کے موبائل فون پر پابندی عائد کردی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ایک سروے میں انکشاف ہوا تھا کہ 12 سال تک کے بچوں کو بھی اپنے موبائل فون پر انتہائی فحش مواد تک رسائی حاصل ہے۔

سروے سے حاصل ہونے والے نتائج نے والدین اور اساتذہ تک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ 

یہ نوجوان لڑکوں کی صحت سمیت عورتوں اور لڑکیوں سے تعلقات کے بارے میں ناقابل یقین حد تک نقصان دہ ہے۔

یہ خبر پڑھیں : آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی؛ بھاری جرمانہ ہوگا

بچوں کے ذہن پر پڑنے والے ان منفی اثرات کے باعث والدین نے بھی اسکول انتظامیہ سے موبائل فونز پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔

جس کے بعد اب انگلینڈ کے 90 فیصد سے زائد اسکولوں میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد ہے۔

علاوہ ازیں انگلینڈ میں کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگانے سے متعلق بھی غور کیا جا رہا ہے۔

 

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں