اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 3 کروڑ سے زائد مالیت کی 84.1 کلو گرام منشیات برآمد کر لی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس کے ذریعے کینیڈا بھیجے جانے والے پارسل سے 13 کلو جذب شدہ افیون جبکہ ہانگ کانگ بھیجے جانے والے پارسل سے 620 گرام افیون برآمد ہوئی۔
پشاور میں کوریئر کے ذریعے اوکاڑہ بھیجے جانے والے پارسل سے 600 گرام آئس برآمد کی گئی۔ مانسہرہ میں گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 14.4 کلو چرس برآمد کر کےموقع پر موجود خاتون کو گرفتارکر لیاگیا۔ گوادر میں پسنی کے علاقے سے لاوارث گاڑی میں چھپائی گئی 54 کلو آئس برآمد کی گئی۔
مزید پڑھیں: اے این ایف کی کارروائی؛ تعلیمی اداروں کے قریب طلبا کو منشیات فروخت کرنے والے گرفتار
اے این ایف کے مطابق جی ٹی روڈ اسلام آباد میں پھاٹک کے قریب ملزم سے 1.480 کلو چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔