22

لاہور: واسا افسران کی غفلت، 5 سالہ بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق

لاہور کے علاقہ مغل پورہ میں  واسا افسران کی غفلت کے باعث 5 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق پانچ سالہ عثمان کی ہلاکت کے خلاف درخواست تھانہ مغل پورہ میں جمع کرادی گئی، تحصیلدار شالیمار کی جانب سے پانچ سالہ عثمان کی ہلاکت کے معاملے کی درخواست مغل پورہ تھانے میں جمع کروائی گئی۔

درخواست کے متن کے مطابق پانچ سالہ عثمان مغلپورہ کے علاقے میں کھیل رہا تھا کہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔

درخواست گزار نے ایس ڈی او سلطان شاہ اور سب انجینئر صدیق ہارون کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کی استدعا کی۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے مغل پورہ میں کھلے مین ہول میں گر کر 5 سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر غم و غصے کا اظہار  کیا۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی نے ڈی سی لاہور سے رپورٹ طلب کی اور سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں