22

ملیر میں قوم پرست جماعت کی ریلی میں پتھراؤ سے پولیس سب انسپکٹر زخمی

کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیرشرافی گوٹھ میں قوم پرست جماعت کی ریلی میں پتھراؤ سے پولیس سب انسپکٹر زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قوم پرست جماعت کے مشتعل کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے دوران ایک پولیس سب انسپیکٹرزخمی ہوا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے مشتعل افراد کومنتشرکرنے کیلیے ہوائی فائرنگ کی جس پر مشتعل مظاہرین منتشر ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ریلی میں خواتین اوربچے بھی شامل تھے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں