19

نیتو کپور نے رشی کپور کیساتھ منگنی کی یادگار تصویر شیئر کردی

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نیتو کپور نے آنجہانی اداکار رشی کپور کے ساتھ منگنی کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

معروف اداکارہ نیتو کپور نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنے آنجہانی شوہر، رشی کپور کو یاد کرتے پوئے ان کے ساتھ منگنی کے دن کی ایک یادگار بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ یہ تصویر 1979 کی ہے، جب دونوں نے منگنی کی تھی۔

نیتو کپور نے انسٹاگرام اسٹوری پر یہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا: ’آج کے دن 1979 میں منگنی ہوئی تھی، وقت کتنی جلدی گزر جاتا ہے۔‘ تصویر میں دونوں مسکراتے ہوئے خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

Latest and Breaking News on NDTV

یاد رہے کہ نیتو اکثر اپنے شوہر کو یاد کرتے ہوئے ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتی ہیں۔ نیتو اور رشی کپور 22 جنوری 1980 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ان کے دو بچے ہیں، بیٹی ردھیمہ کپور اور بیٹا، معروف اداکار رنبیر کپور۔

نیتو اور رشی کپور نے 70 اور 80 کی دہائی میں کئی سپر ہٹ فلموں میں ایک ساتھ کام کیا جن میں ’امر اکبر انتھونی‘، ’کھیل کھیل میں‘، ’رفو چکر‘، ’کبھی کبھی‘ اور ’بے شرم‘ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ رشی کپور کی آخری فلم ’شرما جی نمکین‘ ان کے انتقال کے بعد مکمل کی گئی، جس میں باقی مناظر اداکار پاریش راول نے مکمل کیے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں