30

فلم جاٹ کی مایوس کن کارکردگی کے سنی دیول نے سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا

سنی دیول کی نئی فلم جاٹ 11 اپریل کو سینماگھروں کی زینت بنی تھی جو اب تک کوئی خاطر خواہ کمائی بھی نہیں کرسکی لیکن اس کے باوجود سنی دیول نے جاٹ 2 کا پوسٹر جاری کر کے مداحوں کو حیران کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنی دیول نے بتایا کہ جاٹ فلم کے سیکوئل کی تیاری شروع کردی ہیں۔ سیکوئل کے ڈائریکٹر بھی گوپی چند مالینی ہوں گے۔

فی الحال فلم کی مکمل کاسٹ کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئیں البتہ یہ طے ہے کہ سنی دیول مرکزی کردار میں واپس آئیں گے۔

خیال رہے کہ ایک ہفتے قبل ہی ریلیز ہونے والی فلم جاٹ میں سنی دیول کے ساتھ رندیپ ہوڈا بھی ہیں جنھوں نے ولن کا کردار ادا کیا ہے۔

اب تک فلم جاٹ نے ملک بھر میں تقریباً 4 کروڑ روپے کمائے جب کہ اب تک کی کل کمائی 57.5 کروڑ روپے تک ہے۔

فلموں کے ماہر تجزیہ کار ترن آدرش نے فلم کے چھٹے دن کی کمائی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ منگل کا کامیاب رہا اور ہفتے کے اختتام تک فلم کی مجموعی کمائی 61 کروڑ روپے تک پہنچنے کی امید ہے۔

ایسی صورت حال میں اسی فلم کے سیکوئل کا اعلان کرکے سنی دیول نے فلم ناقدین کو بھی حیران کردیا ہے لیکن مضبوط اعصاب اور پختہ ارادوں کے مالک سنی دیول سیکوئل کی کامیابی کے لیے پُرعزم ہیں۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں