25

پنجاب میں شدید گرمی؛ بارش کے منتظر شہریوں کیلیے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی


لاہور:

پنجاب میں شدید گرمی کے دوران بارش کے منتظر  شہریوں کے لیے محکمہ موسمیات نے اچھی خبر کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں بادل برسانے والا سسٹم موجود  ہے، تاہم بیشتر اضلاع میں آج سہ پہر تک موسم خشک اور گرم رہنے  کا امکان ہے ۔

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ لاہور اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سہ پہر اورشام کے وقت بارش کا امکان ہے،  جس سے گرمی کے مارے شہریوں کا مزاج اورموسم  دونوں خوشگوار ہو جائیں گے۔

بادلوں اور بارش کا یہ سلسلہ آج اور کل صبح تک رہے گا۔کل دوپہر کے بعد دوبارہ خشک موسم کا سلسلہ شروع ہو جائے گا اور گرمی بڑھ جائے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 23ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں