19

بلوچستان میں سورج سوا نیزے پر آگیا؛ کچھ علاقوں میں بوندا باندی کا امکان


کوئٹہ:

بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ کچھ علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان  ہے۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 30سینٹی گریڈ جب کہ زیارت میں 24ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ اسی طرح نوکنڈی سمیت چاغی دالبندین اور نوشکی میں ہوائیں چلنے کا امکان  ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سبی میں سب سے زیادہ گرمی پڑنے کا امکان ہے اور وہاں درجہ حرارت 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  ہوا ہے۔

صوبے کے دیگر میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا، تاہم ڈیرہ بگٹی، رکھنی، ژوب سمیت لورالائی میں 2 روز کے دوران ہلکی بوندا باندی کا امکان  ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں