پشاور:
کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکٹھا کرنے والے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں عدالت نے خارج کردیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکھٹا کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمان کی ضمانت درخواستوں پر سماعت جج محمد اقبال خان کے روبرو ہوئی۔
پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ابراہیم ، فواد اور آصف کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکھٹا کررہے تھے۔ ملزمان لوگوں کو تنظیم میں شمولیت کی دعوت بھی دیتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے ہزاروں روپے برآمد ہوئے ہیں۔ ٹھوس شواہد موجود ہیں، ضمانت درخواست خارج کی جائے۔
بعد ازاں عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔