بھارتی سپر اسٹار، اداکارہ اور ماڈل کترینہ کیف نے حال ہی میں اپنی قریبی دوست کرشمہ کوہلی کی شادی میں شرکت کی، جہاں ان کے حسین انداز، دلکش لباس اور شوہر وکی کوشل کے ساتھ تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کا دل موہ لیا۔
اس شادی سے کترینہ کیف اور ان کے شوہر وکی کوشل کی کچھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان تصاویر میں کترینہ کے بازو پر مہندی سے بنا ایک ٹیٹو بھی نمایاں ہے، جس میں ’وی کے‘ لکھا ہوا ہے اور ساتھ ہی ایک دل بھی بنا ہوا ہے۔
یہ ٹیٹو مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے سوشل میڈیا پر اداکارہ کے مداحوں اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی دیکھنے میں آرہے ہیں۔ کچھ صارفین نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ’وی کے‘ کا مطلب وکی کوشل نہیں بلکہ کرکٹر ویرات کوہلی ہو سکتا ہے۔
چند سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کترینہ ان کے شوہر وکی کوشل کے نام کا مخفف ہے۔ جبکہ بعض کا کہنا تھا کہ دراصل یہ ’وکی کترینہ‘ کا مخفف ہے، نہ کہ صرف وکی کوشل کا۔