94

چکوال: سالٹ رینج میں نایاب جنگلی بھیڑیا ایک بار پھر نظر آ گیا


لاہور:

موٹر وے ایم 2 کے قریب واقع سالٹ رینج میں نایاب جنگلی بھیڑیے کی موجودگی ایک بار پھر ریکارڈ پر آ گئی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق اس مخصوص نسل کے جنگلی بھیڑیے کی اس علاقے میں طویل عرصے سے عدم موجودگی نوٹ کی گئی تھی، تاہم اب اس کا دوبارہ نظر آنا نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ ماحولیاتی توازن کی بحالی کے لیے ایک مثبت اشارہ بھی ہے۔

وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ اس مشاہدے سے اس بات کا عندیہ ملتا ہے کہ سالٹ رینج جیسے قدرتی مقامات میں حیاتیاتی تنوع اب بھی ممکن ہے بشرطیکہ ان علاقوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

ماہرین ماحولیات نے بھی اس پیش رفت کو سراہا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں تاکہ نایاب نسلوں کی بقا یقینی بنائی جا سکے۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں