پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو اپنی بھانجی زارا نور عباس کی کلاسیکل ڈانس کی تعریف کرنا مہنگا پڑگیا۔
حال ہی میں زارا نور عباس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کلاسیکل رقص کرتی نظر آئیں۔ اس ویڈیو کے کیپشن میں زارا نور عباس نے بتایا کہ انہوں نے اپنی پریگنینسی کے بعد سے ڈانس کرنا چھوڑ دیا تھا تاہم اب وہ دوبارہ اپنے فن ’کتھک‘ کی طرف لوٹ رہی ہیں۔
زارا کی اس ویڈیو پر ان کی خالہ سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کمنٹ کرتے ہوئے زارا کو خرب سراہا اور خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ہر ہفتے میں ایک مرتبہ زارا کو ڈانس کرتا دیکھنا چاہتی ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین نے بشریٰ انصاری کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور اس ویڈیو پر بھرپور تبصرے کیے۔
سوشل میڈیا صارفین نے بشریٰ انصاری کو زارا کا ڈانس سرہانے پر شیدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں انکا کہنا ہے کہ وہ اداکارہ کے اس ردعمل پر حیران ہیں۔