20

امریکی صدر ٹرمپ کا پاک بھارت کشیدگی پر ردعمل سامنے آگیا


واشنگٹن:

 مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کسی نہ کسی طرح اسے خود حل کر لیں گے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑی کشیدگی ہمیشہ سے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کو جانتے ہیں لیکن یہ واضح نہیں کیا کہ وہ ان سے رابطہ کریں گے یا نہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں حالیہ واقعے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ واقعہ گزشتہ دو دہائیوں میں اپنی نوعیت کا بدترین واقعہ تھا جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ بھارت پاکستان کی مخالفت میں جعلی تصاویر پھیلانے لگا

بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا ہے جسے پاکستان نے مسترد کر دیا ہے۔ اس واقعے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات مزید خراب ہو گئے ہیں۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر دیا ہے جبکہ پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارتی پروازوں کے لیے بند کر دی ہیں۔ تجارتی تعلقات بھی خطرے میں ہیں۔

 

صدر ٹرمپ کے اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اس تنازعے میں براہ راست مداخلت کا ارادہ نہیں رکھتے اور دونوں ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنے مسائل خود حل کریں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں