18

 پہلگام حملے میں انٹیلی جنس ناکامی  پر بھارتی عوام اور حکومتی اہلکار سیخ پا ہو گئے

پہلگام واقعے میں بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی  پر بھارتی عوام اور حکومتی اہلکار سیخ پا ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی صحافی راہول  پنڈیتا  نے کہا کہ پہلگام  حملہ، کہیں نہ کہیں  بھارتی فوج کی انٹیلی جنس ناکامی ہے۔

سابق حکومتی اہلکار رادھا کمار نے کہا کہ سی آر پی ایف کی پوسٹ کو الرٹ جاری ہونے کے باوجود ہٹا دیا گیا تھا،  ایک کوتاہی کے بعد مزید کوتاہیاں برتی گئیں جیسے پلوامہ میں ہوا تھا۔

کرنل (ریٹائرڈ) اجے شکلا نے کہا کہ دہشتگردی کو ختم کرنے کے جھوٹے بیانیے نے بیشتر لوگوں کی جانیں لے لیں، بھارتی وزیر داخلہ کا شمار اُن لوگوں میں ہوتا ہے جو سب سے زیادہ غیر ذمہ دار ہیں۔

جنرل (ریٹائرڈ) وی پی ملک نے کہا کہ میرا سوال یہ ہے کہ  بھارتی انٹیلی جنس کو کیا ہو ا اور ناکامی کیوں  ہو ئی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں